2026 HED News Latest News

ملتان ڈویژن میں پرنسپل کی تعیناتی کے لئے 13 امیدوار شارٹ لسٹ

لاہور: پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملتان ڈویژن میں پرنسپل (مرد و خواتین) کے عہدوں کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 13 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں امیدواروں کو باضابطہ خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ خطوط کے مطابق امیدواروں کے انٹرویوز 22 ستمبر 2026 بروز منگل سہ پہر 3 بجے لاہور میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سرچ کمیٹی روم میں منعقد ہوں گے۔خطوط میں امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کے موقع پر اہلیت کے معیار سے متعلق اصل تعلیمی اور انتظامی دستاویزات، کارکردگی سے متعلق دستاویزات، رپورٹس اور سالانہ نتائج ہمراہ لائیں۔محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انٹرویو میں شرکت کے لیے امیدواروں کو TA/DA ادا نہیں کیا جائے گا۔سرچ کمیٹی انٹرویوز کے بعد امیدواروں کی قابلیت، تعلیمی و انتظامی ریکارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا جائزہ لے گی، جس کے بعد پرنسپل کے عہدوں پر تعیناتی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔یہ پیش رفت ملتان ڈویژن کے متعلقہ سرکاری کالجز میں پرنسپل کے عہدوں پر مستقل تعیناتی کے سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Related posts

پے و سروس پروٹیکشن کے حصول کیلیے سکول وکالج اساتذہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی شیڈول

Ittehad

  لیکچررز کی ترقی کے لیے میٹنگ ایک مرتبہ پھر نہ ہوسکی

Ittehad

پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد فپواسا کے مرکزی صدر اور پروفیسر اظہر نعیم پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment